جاپانی ماہرین نے کاغذ کی طرح لچکدار ایل سی ڈی تیار کر لی ہے۔ لچکدار اور تہہ ہو جانے والی اس ایل سی ڈی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر چلنے والی ویڈیو یا تصویر کو دن کی روشنی میں بھی انتہائی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عام طور پر لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کمپیوٹر دن کی روشنی میں اچھا ڈسپلے نہیں دیتے۔ یہ ایل سی ڈی منعکس ہونے والی روشنی کے اصولوں پر کام کرتی ہے۔ اس ایل سی ڈی کو عملی شکل دینے کیلئے جاپان کی تمام بڑی الیکٹرانکس کمپنیوں نے مل کر کام کیا ہے۔
Posted on Nov 07, 2012
سماجی رابطہ